ٹوکیو (اے پی پی)جاپان اور برطانیہ کے درمیان ایک نیا معاہدہ جس کا مقصد دوطرفہ سلامتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے 15 اکتوبر سے نافذ العمل ہو رہا ہے۔ جاپان کے خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیر دفاع کیہارا مینورو نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جاپان اور برطانیہ، ایشیا اور یورپ میں قریب ترین سلامتی شراکتدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپان کی وزارت دفاع اور سیلف ڈیفنس فورسز اس معاہدے کو جلد از جلد استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور برطانیہ کے ساتھ سلامتی تعاون کو مزید گہرا کریں گی۔جاپان کی بری سیلف ڈیفنس فورس اور برطانوی فوج نومبر میں جاپان میں مشترکہ مشقیں کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ معاہدے کو لاگو کرنے کے لیے انتظامات جاری ہیں۔آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد یہ جاپان کا دوسرا سلامتی تعاون معاہدہ ہو گا۔
جاپان‘ برطانیہ سلامتی تعاون معاہدہ 15 اکتوبر سے نافذ العمل ہو گا
Sep 18, 2023