ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود وفات پا گئے ہیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کی نماز جنازہ اتوار17 ستمبر کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی گئی،شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعودکے انتقال پر سعودی شاہی خاندان کو دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔