برازیل: طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت14 سیاح ہلاک، مچھلی پکڑنے جا رہے تھے

برازیلیا (اے پی پی)برازیل میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق ایمیزوناس کے گورنر ولسن لیما نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شمالی برازیل میں ایمیزوناس ریاست کے اندرون شہر بارسیلوس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام سیاح تھے جو ماہی گیری کے سفر پر جا رہے تھے بتایا گیا ہے کہ پائلٹ کو مچھلی پکڑنے کے کھیل کے مقام بارسیلوس میں لینڈنگ کے لیے رن وے تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام سیاح برازیلین تھے۔بارسیلوس کے میئر ایڈسن مینڈیس کے مطابق سول ڈیفنس کی ٹیموں کو 14 لاشیں ملی ہیں جن میں 12 مسافر، پائلٹ اور کو پائلٹ شامل ہیں۔ مزید براں برازیل کے جڑواں ٹربوپروپ لائٹ ٹرانسپورٹ طیارے ایمبریر ای ایم بی 110 بینڈیرنٹ کے مالک ماناس ایروٹیکسی ایئر لائن نے سوشل میڈیا کے ایک بیان میں حادثے کی تصدیق کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...