واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ہے۔ وائٹ ہا¶س کے مطابق امریکی اور چینی رہنما¶ں کی ملاقات جزیرہ مالٹا میں ہوئی۔ جیک سلیوان اور وانگ ای کے درمیان جامع اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ جیک سلیوان نے رابطوں کے ذرائع کھلے رکھنے پر بات چیت کی۔ ملاقات میں سکیورٹی‘ یوکرائن تنازع‘ آبنائے تائیوان و دیگر مسائل پر بات ہوئی ہے۔