وائس چانسلر بہا¶الدین ذکریا یونیورسٹی کی رکشہ چلانے کی ویڈیو وائرل

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) وائس چانسلر بہا¶الدین ذکریا یونیورسٹی منصور اکبر کی رکشہ چلانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اس حوالے سے منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ رواں ماہ بہا¶الدین ذکریا یونیورسٹی سے ریٹائر ہو جا¶ں گا۔ یونیورسٹیز سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن نہیں ملتی۔ معاشی حالات ابتر ہیں رکشہ چلانے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہئے۔ منصور اکبر کنڈی گومل یونیورسٹی سمیت دو جامعات کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں، وہ ہائیر ایجوکیشن کمشن کے ایگزیکٹو ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن