بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو ہراکرآٹھویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا

Sep 18, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو ایشیا کپ ون ڈے کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے سری لنکا کا صرف 51 رنز کا ہدف 6.1 اوورز میں حاصل کیا اور10 وکٹوں سے میچ جیت کر ایشین چیمپئن بن گیا۔ شبمن گل 27 اور ایشان کشن 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ سری لنکا کی بیٹنگ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوئی لیکن میچ کا آغاز ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن بکھر گئی۔ ابتدائی 6 بیٹرز صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ محمد سراج نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 21 رنزدے کر 6 وکٹیں لیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آو¿ٹ کیے اور ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی۔سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، سری لنکا کے کوشل مینڈس 17 رنز بنا کر نمایاں رہے، پانچ کھلاڑی صفرپرآوٹ ہوئے۔

مزیدخبریں