سی ٹی ڈی اہلکاروں کا دہشت گردوں کی گرفتاری پر انعام نہ ملنے پر افسروں کو خط

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردی کی گرفتاری پر انعام نہ ملنے پر افسران کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری میں معاونت کے باوجود سی ٹی ڈی اہلکاروں کو پیسے نہیں ملے۔ حکومت نے ایک دہشت گرد کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے ہیڈ منی نہ ملنے پر اہلکاروں کو آج آفس طلب کر لیا اور کہا ہے کہ ہیڈ منی نہ ملنے والے اہلکار دفتر آ سکتے ہیں‘ شکایت کا ازالہ کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن