لکی مروت: پولیس وین پر فائرنگ سے 3 اہلکار زخمی

Sep 18, 2023

لکی مروت (نوائے وقت رپورٹ) لکی مروت میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہچکن روڈ پر پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں آصف اقبال‘ جاوید خان اور حبیب اﷲ شامل ہیں۔

مزیدخبریں