امریکی قونصل جنرل کی پرویز خٹک سے ملاقات‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) امریکی قونصل جنرل شانتی مور نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے آفس کا دورہ کیا اور پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خان خٹک‘ وائس چیئرمین محمود خان اور سیکرٹری اطلاعات ضیاءاللہ خان بنگش نے امریکی قونصل جنرل شانتی مور کی پارٹی آفس آمد پر خوش آمدید کہا۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پرویزخان خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے منشور اور سلوگن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ قونصل جنرل شانتی مور نے خیبر پی کے میں پرویز خان خٹک اور محمود خان کی صوبہ میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...