بھارت کے فالس فلیگ جیسے منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہونگے:قمر الزماں بابر

لاہور (کلچرل رپورٹر ) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے بھار ت کے فالس فلیگ آپریشن جیسے ڈرامے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ بھارت اپنے فوجی کرواکر پاکستان پر الزام لگانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ پاکستان ہر محاذ پر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کسی بھی احمقانہ جارحیت سے پہلے 27 فروری کو نہ بھولے۔ کشمیر کی آزادی کی تحریک بندوق کے زور پر دبانے کی بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی مدد کرتا رہے گا۔ برکس ممالک اورجی ٹونٹی ممالک کے دیگر ارکان کو بھی بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا بھارت دنیا کے امن اور انسانی حقوق کا دشمن ہے۔اسے ہر حال میں کشمیریوں لو ان کا بنیادی حق دینا پڑے گا۔حال ہی میں مذہبی آزادیاں پر شائع بین الاقوامی رپورٹ بھی بھارت کے عزائم کا ثبوت ہے۔اس رہورٹ نے ایک بار پھر بھارتی سیکولر ازم کا پول کھول دیا ہے۔بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم بن چکا ہے۔مسلمانوں سمیت بھارت میں ہر اقلیت غیر محفوظ ہے۔

ای پیپر دی نیشن