لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے پر زدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کے عوام پر بار بارپٹرول بم حملے ناقابل برداشت ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی غریب عوام پر عذاب بنتی جارہی ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، انہوں نے کہا حکمرانوں نے غریب عوام پر پٹرول بم گرا کر بہت بڑا ظلم کیا ہے۔ حکمرانوں نے غریب عوام پر روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کا طوفان برپا کرکے بے غیرتی کا ثبوت دیا ہے۔ عوام بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سخت پریشان اور خود کشیوں پر مجبور ہو چکے عوام مہنگی بجلی کے بلوں میں ریلیف کے انتظار میں تھے ان پر پٹرول کا عذاب مسلط کردیا گیا قوم کے ساتھ یہ رویہ مارشل لاءکے دور میں بھی بھی نہیں ہوا جو جمہوریت کے نام پر روا رکھا جا رہا ہے۔