لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو پاکستان واپس آنا چاہئے،مگروہ تب پاکستان نہیں آئے،جب ان کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف پاکستان کے وزیر اعظم تھے اور اب تو وہ بلکل بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔ خاص طور پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد تو وہ کبھی بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔البتہ اسی طرح سے وہ لندن سے پاکستان جانے کی تاریخ پر تاریخ ضرور دیتے رہیں گے۔