تحفظ ناموس رسالت، ناموس صحابہؓ واہل بیتؓ ایمان ہے:ورلڈپاسبان ختم نبوت

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام قومی تحفظ ختم نبوت کانفرنس ایوان امیرشریعت مسلم ٹاو¿ن میں منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے استاذالعلماءمولانا عبدالرو¿ف ملک،علامہ محمدممتازاعوان، پیر سیدولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمدنعیم بادشاہ، میاں محمداویس ، مولانامیاں محمداسلم ندیم،قاری محمدحنیف حقانی ، مولانامحمدمنسوب رحیمی اورحافظ افتخاراحمدفخر نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت، ناموس صحابہ واہلبیت ایمان ہے۔ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کاردمشن ہے۔ غیورمسلمان اپناسب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ آقا کی نبوت ورسالت کیخلاف کسی بھی سازش کوہرگزہرگزبرداشت نہیں کرسکتے۔علماء نے کہاکہ 1973ءکے متفقہ عوامی آئین کی کسی بھی اسلامی شقوں کوہرگزغیرمو¿ثر کرنیکی ہرمذموم سازشیں ملیامیٹ کردینگے اورآئین کی تمام اسلامی شقوں کابھرپوردفاع کیاجائے گاانہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ وہ قادیانی فتنہ کی تمام اسلام دشمن وآئین پاکستان مخالف سرگرمیاں روکے جواسکادینی وآئینی فریضہ ہے بصورت دیگرقادیانیوں کی اسلام وآئین دشمن سرگرمیوں کیخلاف بھرپورعوامی احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن