لیبیا کے سابق وزیر اعظم عبدالعاطی العبیدی انتقال کرگئے

طرابلس (این این آئی)لیبیا کے سابق وزیر اعظم عبدالعاطی بن ابراہیم العبیدی ہفتے کے روز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق العبیدی کے اہل خانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔عبدالعاطی بن ابراہیم العبیدی 1939 میں لیبیا کے جبل الاخضر علاقے میں پیدا ہوئے اور یکم ستمبر 1969 کی بغاوت کے بعد سے سیاست میں سرگرم ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن