ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں العلا ورلڈ آرکیالوجی سمٹ ایک عالمی ایوارڈ کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ۔سعودیخبررساں ادارے کے مطابق العلا ورلڈ آرکیالوجی سمٹ ایوارڈ کا مقصد آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں ترقی اور اختراع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تین روزہ سربراہی اجلاس میں 39 ممالک کے 300 سے زیادہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے شرکت کی جس کا اہتمام رائل کمیشن فار العلا نے کیا تھا اور یہ گورنریٹ کے مرایا کنسرٹ ہال میں منعقد ہوا۔
سعودی عرب میں العلا ورلڈ آرکیالوجی سمٹ اختتام پذیر ہو گئی
Sep 18, 2023