تیونس(اے پی پی)تیونس نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے حفاظتی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق تیونسی میڈیا نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا کہ تیونس کے سیکیورٹی حکام نے غیر قانونی امیگریشن کی لہروں کو روکنے کے لیے جنوب مشرقی صوبے سفیکس میں ایک حفاظتی مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے بتایا کہ تیونس کے صدر قیس سعید کی ہدایات پر مبنی حفاظتی مہم کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کے ناقابل قبول بہا کو روکنا ہے۔
تیونس میں غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے حفاظتی مہم کا آغاز
Sep 18, 2023