وزیر داخلہ کے حکم پراسلام آباد میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائیاں شروع

Sep 18, 2023

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز احمد بگٹی کے حکم پراسلام آباد میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئیں اتوار کو تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں اسلام آباد پولیس نے گرینڈ سرچ آپریشن کیا اس دوران 79 مشکوک افراد کو قانونی رہائش کا ثبوت فراہم نہ کرنے پرتھانہ منتقل کردیا گیا لیکن بعد ازاں 34 افراد کو تصدیق اور قانونی دستاویزات کی پڑتال پررہا کر دیا گیا45 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 14 فارنر ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی پولیس ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں قیام ملکی قوانین کے مطابق ہی ممکن ہے کسی بھی ایسی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر کریں۔

مزیدخبریں