بلوچستان ایشیا کا گیٹ وے ، متعدد ممالک کیساتھ تجارت ہو سکتی ہے، عبدالولی کاکڑ

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس رول ماڈل تقریب منعقد کی گئی جس میں مارکیٹوں کے بزنس لیڈرز کو ان کی تاجروں کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ گورنر بلوچستان ملک عبد الولی خان کاکٹر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان ایشیاءکا گیٹ وے ہے جہاں سے متعدد ممالک کے ساتھ تجارت کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے بلوچستان کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے بزنس کمیوٹنی کو دعوت دی کہ وہ بلوچستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کریں کیونکہ بلوچستان میں بہت سے وسائل ہیں جن کو استعمال کرنے کیلئے سرمایے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غربت و افلاس ہے اورشہریوں کو علاج و تعلیم کیلئے دوسرے صوبوں میں جانا پڑتا ہے۔ تاہم بزنس کمیونٹی بلوچستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کر کے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل سب سے شیئر کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک تمام سیاسی جماعتیں اور ہم سب ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں کرینگے کوئی ملک ہم پر بھروسہ نہیں کرے گا لہذا وقت کی ضرورت ہے کہ سب متحد ہو کر ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالیں۔انہوں نے چیمبر کی طرف سے بزنس رول ماڈل تقریب کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ اس سے بزنس کمیونٹی کی پذیرائی میں اضافہ ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے مارکیٹوں کے بزنس لیڈرز میں ایوارڈز تقسیم کئے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور بزنس کمیونٹی ہی ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکال سکتی ہے تاہم اس سلسلے میں حکومت کا تعاون بہت ضروری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...