لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر انتظام داتا دربار ہسپتال کے ڈاکٹروں کو پچھلے 4 سال سے اضافہ شدہ ہیلتھ پروفیشنل ، سپیشل ہیلتھ کئیر اور نان پریکٹس الاو¿نس نہیں ملا۔ڈاکٹروں نے متعدد بار سیکرٹری اوقاف کو الاو¿نسز کے بارے میں درخواستیں دیں مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف کے ذمہ داروں نے صوبائی محتسب پنجاب کی طرف سے الاو¿نسز نہ ملنے کی شکایت کو بھی ردی کی ٹوکری کی نذرکر دیا ۔ہوشربا مہنگائی کے اس دور میں الاو¿نسز سے محروم ڈاکٹروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ڈاکٹروں نے پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے کوشاں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے اپنے اس دیرینہ اور جائز مسئلے کے حل کیلئے مداخلت کی اپیل کی۔