فیروز والہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورڈویژنل کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن صوبائی اسمبلی پیر محمداشرف رسول نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ 21 اکتوبر کو وطن واپسی پران کا تاریخی اورشانداراستقبال ہوگا۔ میاں نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے دیگرقائدین کونا کردہ گناہوں کی پاداش میں پابندسلاسل رکھا گیا اورانہیں بے بنیاد مقدمات میں ملوث کر کے نا اہل کیا گیا لیکن اسکے باوجود3بار کے سابق وزیراعظم کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکا۔ میاں نواز شریف آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم خود چلائیں گے اور الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
میاں نوازشریف کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ،شاندار استقبال ہوگا:پیر اشرف رسول
Sep 18, 2023