چودھری ذبیح اللہ بلگن کاقومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

لاہور(نامہ نگار)معروف دانشور، سیاسی وسماجی شخصیت چودھری ذبیح اللہ بلگن نے لاہور کے حلقہ این اے-125 سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔چودھری زبیح اللہ بلگن کا کہنا ہے کہ میرے پاس دو راستے ہیں۔ اوّل یہ کہ میں پاکستان کے موجودہ نامساعد ملکی حالات کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے کاروبار اور فیملی میں مصروف رہوں اور اندر ہی اندر کڑھتا رہوں۔ دوسرا راستہ یہ ہے کہ میں حالات کے سدھار کےلئے میدان عمل میں اتروں اور ظلمت شب کا شکوہ کرنے کی بجائے اپنے حصے کی شمع جلاو¿ں۔میں نے اپنے حصے کی شمع روشن کرنے کا جدوجہد بھرا مشکل راستہ چنا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ دگرگوں حالات کے سدھار کےلئے سیاسی میدان میں اتریں گے اور کامیابی و ناکامی سے بے نیاز ہوکر مقدور بھر سعی کریں گے۔ویسے بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو جدوجہد کا حکم دیا ہے۔ نتائج کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔دریں اثناءچودھری زبیح اللہ بلگن کے لاہور سے ممبر قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کو عوامی و سیاسی حلقوں نے سراہا اور خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے سرشار پڑھے لکھے،سنجیدہ افراد کا سیاست کے میدان میں عملی طور پر قدم رکھنا خوش آئند ہے۔ایسی بیباک اور صاحب کردار قیادت ہی عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ملک کا نام اوروقار روشن کرنے کا بھی باعث بنے گی۔یاد رہے کہ چودھری ذبیح اللہ بلگن ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور علمی وادبی حلقوں میں اعلی مقام رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن