فیروزوالہ( نامہ نگار) کالا خطائی روڈ گجر چوک کے قریب2 روز سے دوا اور خوراک نہ ملنے پر معمر فقیر دم توڑ گیا ۔ تھانہ نارنگ منڈی کے علاوہ گجر چوک میں ایک معمر فقیر مانگ کر کھانا کھاتا تھا ۔گذشتہ رات اس کی طبیعت خراب ہوگئی تو اسے میڈیسن اور نہ ہی خوراک ملی جس سے وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق مرنے والے کی عمر کا اندازہ 70 تا 80 برس کے درمیان لگایا گیا ہے جس کے ورثاءکو تلاش کیا جا رہا ہے گجر چوک سے متوفی کی نعش ہسپتال مریدکے منتقل کروا دی گئی ہے۔
2 روز سے دوا ‘ خوراک نہ ملنے پر معمر فقیر دم توڑ گیا
Sep 18, 2023