کینال، مال، جیل روڈ سمیت ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند

لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور مستنصر فیروزنے کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ سمیت ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سی ٹی او نے ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا جائزہ لینے کےلئے گزشتہ روز مختلف چوکوں، شاہراہوں کے دورے کئے اورکہا کہ کوئی بھی پولیس اہلکار، سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔اڑھائی ماہ میں بغیر ہیلمٹ 8 لاکھ 76 ہزار موٹرسائیکل سواروں کےخلاف جبکہ رواں سال کے دوران 17 لاکھ 90 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی ہے ایک لاکھ سے موٹرسائیکلوں کو مختلف سیکٹرز میں بند کروایا گیا اور4 لاکھ 32 ہزار موٹرسائیکلوں کے کاغذات قبضہ میں لئے گئے۔ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم میں ایک ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کےخلاف بھی کارروائی کی گئی۔ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جارہا ہے۔شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن