لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لاہو رپولیس آپریشنز ونگ گداگروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔گداگری جیسے مکروہ دھندے کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال اب تک گداگری ایکٹ کے تحت 4321مقدمات درج کیے گئے۔کاروائیوں کے دوران4438 مرد جبکہ140 خواتین گداگر گرفتار کی گئیں۔سٹی ڈویژن پولیس نے1143، کینٹ712، سول لائنز 646، صدر ڈویژن نے702، ماڈل ٹاو¿ن 957 جبکہ اقبال ٹاو¿ن ڈویژن پولیس نے481گداگروں کو گرفتار کیا۔ گداگروں کے63 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔شہری بھی گداگر مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔