فیروز والہ : چوری ‘ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاءسے محروم

 فیروز والہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا اورفیروز والا کے علاقے میں جگہ جگہ ڈکیٹیاں اور چوریاں ڈاکوو¿ں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ لاہور شرق پور روڈ کی آبادی کوٹ نوٹ شاہ کے قریب ڈاکو گن پوائنٹ پر ثاقب مقبول سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک موٹروے پل کے قریب ڈاکو دکاندار عمر جہانگیر سے نقدی اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ رانا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکو موٹر سائیکل سوار جاوید احمد سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ کالا شاہ کاکو قریب ڈاکووں نے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوامین اور اس کے ساتھی سے 60 ہزار کی رقم اور تین موبائل چھین کر لے گئے۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے8 موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ چوری کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...