گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صدر انجمن غلامان مصطفی چودھری یاسر طفیل نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم کی تعلیمات اور پیغام امن و محبت سے دست و گریبان قبائل شیر و شکر ہو گئے، جو ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے وہ ایک دوسرے کے محافظ بن گئے ،ہم بھی سیرت النبی کی انہی تعلیمات کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسلام صرف جذبات نہیں عقل اور جذبات کے امتزاج کا نام ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاور روڈ کھیالی میں نکالی گئی کاروان میلاد ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔