گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )علما وتنظیمات اہلسنت کے وفدنے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدراشرف سے ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹرحیدراشرف نے کہا کہ نبی رحمت نے ہمیشہ انسانوں کیلئے آسانیاں پیدا کیں اور تکلیفوں کو دور کیا،فکرانسانیت کو اختیار کیے بغیر امن،محبت،بھائی چارگی اور اخوت کو نہیں بڑھایا جاسکتا، رسول اکرم نے ہمیشہ امن و محبت کو فروغ دیا ،سانحہ جڑانوالہ قابل مذمت ہے،امن کے دشمن ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں، جبکہ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے رکن مرکزی رابطہ کمیٹی محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کیلئے امن کا ضامن ہے جبکہ اس موقع پر تنظیم المدارس کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد شعبان قادری،عالمی ادارہ تنظیم السلام کے رہنما محمد سعید صدیقی نقشبندی،پاکستان سنی تحریک کے ضلعی رہنما محمد جاوید بٹ، صاحبزادہ عطا اللہ رضوی مرکزی رہنما تحریک اہلسنت پاکستان،جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر حافظ محمد رفیق رضوی، رہنما انجمن طلبہ اسلام چوہدری شازب علی چٹھہ، پاکستان سنی فورس کے مرکزی رہنما چوہدری عدیل عارف مہر، صاحبزادہ عمر سلیم گجر،مصطفائی تحریک کے ملک نصیر احمد، سٹی صدر پاکستان سنی تحریک عطاالرحمن خان صافی،مولاناضیاالمصطفیٰ چشتی،مفتی محمد علی نقشبندی،سید محمد اویس شاہ،محمدفائق قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔