گوجرانوالہ:پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نمبر1کا ماہانہ اجلاس

Sep 18, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نمبر1کا ماہانہ اجلاس گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوا جس کی صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز شیخ محمد نسیم نے کی جبکہ اس موقع پر سینئر نائب صدرطاہر منہاس،نائب صدر احسن محمود ،سابق صدر چیمبر نعمان صلاح الدین، سابق سینئر نائب صدر اجمل عوان کے علاوہ بورڈ ممبرز نے شرکت کی۔صدر بورڈ آف ڈائریکٹر شیخ محمد نسیم نے اسٹیٹ کے امور چلانے اور تعمیر وترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا اسٹیٹ کے تما م معاملات اطمینان بخش ہیں جبکہ صفائی کے معاملات میں بہتری کی گنجائش ہے۔اجلاس میں چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسماعیل کو بھی مدعو کیا گیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں