شےخوپورہ:ہنڈی ، غےر ملکی کرنسی کا لےن دےن کا کاروبار پھر عروج پر پہنچ گےا

Sep 18, 2023

شےخوپورہ(نمائندہ خصوصی) شےخوپورہ شہر مےں بعض اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث حوالہ ہنڈی اور غےر ملکی کرنسی کا لےن دےن کا کاروبار اےک مرتبہ پھر عروج پر پہنچ گےا ہے شہر کے ہماےوں بازار ،جناح پارک اور دےگر علاقوں مےں با اثر لوگ حوالہ ہنڈی اور غےر ملکی کرنسی کا کاروبار دھڑلے سے کر ررہے ہےں جس سے ملکی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی پہنچ رہا ہے اس کے علاوہ اکبر بازار،جہانگےر بازار،گلی حکےماں ،گلی ککے زئےاں مےں بھی کرنسی اور سونے کی لےن دےن کے ڈےلر موجود ہے ۔ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن شےخوپورہ کے سابق جنرل سےکرےٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ اےڈووکےٹ نے غےر ملکی کرنسی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں ملک دشمن عناصر کے خلاف اےف آئی اے نےب اور انٹی کرپشن مےں درخواستےں ارسال کردی ہےں ۔

مزیدخبریں