شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی غیر ملکی افغانیوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جو بغیر کسی ویزہ یا سفری دستاویزات کے شیخوپورہ میں رہائش پذیر ہے اور یہاں مختلف مارکیٹوں میں دوکانیں حاصل کرکے کاروبار کررہے ہیں جبکہ اس آڑ میں بعض افغانی منشیات اسلحہ کی خریدوفروخت ،کرنسی ،ڈالر کی خریدوفروخت سے دیگر اشیاءکی سمگلنگ میں بھی ملوث پائے گئے ہیں کوئی حکومتی ادارہ ان غیر قانونی افغانیوں کیخلاف کاروائی نہیں کر رہا ۔انجمن شہریاں شیخوپورہ کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے سروے میں بتایا کہ شہر کی مارکیٹوں بازاروں میں غیر ملکی افغانی دھڑلے سے کاروبا رکر رہے ہیں ۔