اسلام آباد: پرویز الہٰی کی اہلیہ، بیٹے، بہو کی ضمانت قبل از گرفتاری منظوری کر لی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنچاب چودھری پرویز الہٰی کے اہلخانہ کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی.چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت ان چیمبر کی. درخواست گزاران کی جانب سے وکیل سردار عبدالرازق پیش ہوئے۔عدالت نے پرویزالہٰی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی 20 ،20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی. عدالت نے پرویزالہٰی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی 7 روز کیلئے ضمانت منظور کی۔