سندھ بھر میں ملیریا پھر سر اٹھانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 586 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ ملیریا کیسز حیدرآباد ڈویژن میں رپورٹ ہوئے جہاں 24 گھنٹوں کے اندر 287 ملیریا کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ لاڑکانہ ڈویژن میں 143 اور میرپور خاص میں ملیریا کے 98 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ بے نظیر آباد ڈویژن میں ملیریا کے 58 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ملیریا کا کوئی کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں ملیریا سے 2 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ انتقال کرجانے والوں کا تعلق حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژن سے ہے۔