شہرقائد میں سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر اشیائے خور و نوش کی فروخت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گراں فروشوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نام پر منافع خوری کا بازار گرم کررکھا ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیرفعال مجسٹریٹس منظر عام سے غائب ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے گراں فروشوں کو من مانی قیمتوں کی وصولی کا جواز فراہم کردیا ہے۔اجناس، دودھ، گوشت مرغی اور سبزیاں بھی من مانی قیمت پرفروخت کی جا رہی ہیں۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون اور اجناس کا غیرقانونی اسٹاک برآمد کیے جانے کے باوجد کراچی میں آٹا دال چینی مہنگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں۔چکی آٹا 170، فائن آٹا 160، چینی 170، چنے کی دال 240، سفید چنا 400، کوکنگ آئل 530، گھی 500 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔مرغی کا گوشت 540 سے 580 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ گائے کا گوشت 800 روپے کلو بچھیا کا گوشت 1200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے