کراچی سے پشاور آنے والی خیبر میل ایکسپریس کو بڑے حادثے سے بچالیا گیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق گزشتہ روز واپڈا کالونی کے گیٹ نمبر 143 کے قریب پھاٹک پر پٹری کا ٹکڑا ٹوٹا ہوا تھا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق گیٹ مین تاروجبہ عیسیٰ خان نے بروقت متعلقہ اسٹیشن ماسڑ کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق اے ایس ایم نے کنٹرول آفس پشاور کو اس حوالے سے مطلع کیا۔
ترجمان نے کہا کہ کنٹرول آفس پشاور نے کراچی سے پشاور آنے والی ٹرین کے ڈرائیور سے ٹرین کی رفتار کم کروا دی۔
ٹرین کو حادثے سے بچانے والے گیٹ مین کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور نے کیش ایوارڈ دیا