بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ دواکتوبرکوسماعت ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ حل ہوجائے گا. سپریم کورٹ پہلے ہی یہ مسئلہ حل کرچکی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے بہترین انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے. کسی نے انٹرا پارٹی الیکشن پراعتراض نہیں کیا تھا۔بیرسٹرگوہرنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے لیٹرجاری کیا تھا اس میں صرف ایک نکتہ اٹھایا گیا تھا. میں نے بطور پارٹی چیرمین پارٹی عہدیداران کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا. سپریم کورٹ نے میرے نوٹی فکیشن کو قبول کیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دی کہ کس کی کنفرمیشن قبول کریں. پی ٹی آئی کا کوئی اسٹرکچر دستیاب نہیں ہے. یہ بات غلط تھی کیونکہ ہمارا اسٹرکچر دستیاب ہے۔بیرسٹرگوہرعلی خان نے کہا کہ ڈاکیومنٹس الیکشن کمیشن کے سامنے تھے، ہم نے الیکشن کمیشن کے سوال کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا تھا. اس پر سپریم کورٹ نے 14 ستمبرکو الیکشن کمیشن کو آرڈرکیا۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوحکم دیا.ریزروسیٹوں کوچھوڑیں، موجودہ 40 ایم این ایزکانوٹی فکیشن کریں. دواکتوبرکوسماعت ہے. امید ہے اس مرتبہ مسئلہ حل ہوجائے گا. سپریم کورٹ پہلے ہی یہ مسئلہ حل کرچکی ہے۔بیرسٹرگوہرعلی نے مزید کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن اس مرتبہ مزید روڑے نہیں اٹکائے گا. امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرے گا۔