پاکستان اور روس کے خوشگوار تعلقات جذبہ خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی ہیں:ترجمان دفتر خارجہ 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے خوشگوار تعلقات جذبہ خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ رشین فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوور چکا آج اسلام آباد پہنچے ہیں.نائب وزیر اعظم اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی نائب وزیر اعظم کی وفاقی وزیر توانائی جام کمال کے ساتھ ملاقات طے ہے. نائب وزیراعظم کی  کل صدر مملکت اور وزیراعظم  سے ملاقاتیں ہوں گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے خوشگوار تعلقات جذبہ خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی ہیں. پاکستان اور روس کے بہترین تعلقات کثیر الجہتی دو طرفہ تعاون بشمول تجارت توانائی اور رابطوں کے حوالے ظاہر ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن