کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی چھٹی کے بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1058 پوائنٹس کا اضافہ ہوا .جس کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 549 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا. جس کے باعث 100 انڈیکس 159 پوائنٹس اضافے کیساتھ 79 ہزار 491 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔