پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس وسط جولائی کے بعد 80 ہزار سے اوپر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 977 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 461 پر بند ہوا ہے۔
حصص بازار میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 76 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 610 ارب روپے ہے