لاہور میں جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف اور دیگر مقامی تنظیموں کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے منصورہ کے سامنے ملتان روڈ پر مظاہرہ کیا، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔ صنعتیں شدید مشکلات کا شکار ہیں اور بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے جبکہ حکومت ان مسائل سے بے نیاز ہو کر امریکہ کی غلامی کر رہی ہے۔ حکومت نے ان مسائل پر  توجہ نہ دی تو جماعت اسلامی ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سنگھ پورہ میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے شرکأ کا کہنا تھا کہ عوام غربت سے تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔ عوام کو ریلیف نہ ملا تو احتجاج پرتشدد صورت اختیار کر سکتا ہے۔ دوسری طرف چوبرجی چوک میں بھی مقامی افراد  نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکمرانوں کے پتلے نذر آتش کئے اور حکومت اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے عوام کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سنگھ پورہ میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے شرکأ کا کہنا تھا کہ عوام غربت سے تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔ عوام کو ریلیف نہ ملا تو احتجاج پرتشدد صورت اختیار کر سکتا ہے۔ دوسری طرف چوبرجی چوک میں بھی مقامی افراد  نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکمرانوں کے پتلے نذر آتش کئے اور حکومت اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے عوام کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن