پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سنگھ پورہ میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے شرکأ کا کہنا تھا کہ عوام غربت سے تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔ عوام کو ریلیف نہ ملا تو احتجاج پرتشدد صورت اختیار کر سکتا ہے۔ دوسری طرف چوبرجی چوک میں بھی مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکمرانوں کے پتلے نذر آتش کئے اور حکومت اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے عوام کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔
لاہور میں جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف اور دیگر مقامی تنظیموں کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
Apr 19, 2010 | 10:40