منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے بیالیس فٹ جبکہ تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد ميں اضافے کے باعث ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈليول سے اعشاريہ بیالیس فٹ بلند ہوگئی ہے۔

Apr 19, 2010 | 12:51

سفیر یاؤ جنگ
انڈس ريورسسٹم اتھارٹی کے مطابق تربيلا اورمنگلا ڈيم ميں مجموعی طور پرپانی کی آمد ميں چھ ہزارچھ سو کيوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار بیاسی اعشاريہ اسی فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد اکتالیس ہزارایک سوچھہتر کیوسک جبکہ اخراج چھبیس ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سواٹہتر اعشاريہ تین آٹھ فٹ، ڈیم میں پانی کی آمدانتالیس ہزارتین سو کيوسک اور اخراج پینتیس ہزارکيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد باون ہزار پانچ سوچورانوے کیوسک جبکہ اخراج انچاس ہزارتین سوستر کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد بیالیس ہزارایک سوسات کیوسک جبکہ اخراج سینتیس ہزارپانچ سوچوہتر کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد اٹھاون ہزارنو سوچودہ کیوسک جبکہ اخراج چھپن ہزارنو سوچودہ کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد سولہ ہزارآٹھ سوستانوے کیوسک جبکہ اخراج بارہ ہزارآٹھ سوستانوے کیوسک ريکارڈ کيا گيا۔
مزیدخبریں