سیالکوٹ کے شکرگڑھ سیکٹرمیں بھارتی فورسز نے آج پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ، چناب رینجرز نے بھرپورکارروائی کے بعد دشمن کو خاموش کرادیا۔

بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے آج صبح فائرنگ کا سلسلہ پچیس منٹ تک جاری رہا ۔ اس دوران بھارتی فورسز نے مارٹر گولے بھی داغے، جس پر چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فورسزکو خاموش کرا دیا۔ رینجرزحکام کے مطابق بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا معاملہ بھارتی حکام سے اٹھایا جائے گا ۔  

ای پیپر دی نیشن