مونٹی کارلو میں کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے اپنے ہم وطن فرنینڈو ورڈاسکو کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شکست سے دی۔ نڈال میچ پر چھائے رہے اور کسی بھی لمحے اپنے حریف کو میچ میں واپس آنے کا موقع نہیں دیا۔ نڈال نے پہلا سیٹ چھ صفر سے اور دوسرا سیٹ چھ ایک سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ نڈال کے کیرئیر کا سینتیسواں ٹائٹل ہے۔