سندھ اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون و انصاف اورپارلیمانی امور کے چیئرمین سید بچل شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سات برسوں میں ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا

Apr 19, 2010 | 18:12

سفیر یاؤ جنگ
سندھ اسمبلی میں وقت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سید بچل شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ارکان سندھ اسمبلی ، وزراء اور مشیروں کی تنخواہوں میں ستر فیصد اضافے کی تجویز دی تھی تاہم پیپلز پارٹی کی مشاورت سے اب پچاس فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے تاہم وزارت خزانہ چالیس فیصد اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ارکان اسمبلی کو بہتر اعزازیہ نہیں دیا جائے گا، ان کی کارگردگی بہتر نہیں ہوگی ۔ بچل شاہ نے بتایا کہ سفارشات کو جلد حتمی شکل دے کربل ایک بار پھراسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔
مزیدخبریں