سیالکوٹ میں کھیلی جانے والی چھیالیس ویں نیشنل والی بال چیمپئن شپ دوہزاردس واپڈا نے جیت لی۔

Apr 19, 2010 | 20:30

سفیر یاؤ جنگ
سیالکوٹ شہرکے تالاب شیخ مولابخش میں کھیلے جانے والے فائنل میں واپڈا نے ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد پاکستان نیوی کوشکست دیدی۔فلڈ لائٹس میں کھیلی جانے والی بال چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اس سے قبل  تیسری پوزیشن کیلئے پاکستان ایئر فورس اورپاکستان آرمی کے درمیان میچ کھیلا گیا جوپاکستان آرمی نے جیت لیا۔ فائنل میچ کے اختتام پرپاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری محمد یعقوب نے چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کوٹرافی اوردولاکھ روپے نقد انعام دیا۔سیالکوٹ میں اکیس سال کے طویل عرصے کے بعد آٹھ روزتک جاری رہنے والی چھیالیس ویں نیشنل والی بال چیمپئن شپ میں ملک کی تئیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
مزیدخبریں