ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے نوے کروڑ ڈالر مل گئے تو بجلی مہنگی نہیں کرنا پڑے گی۔

Apr 19, 2010 | 22:33

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے طے پایا  تھا کہ اپریل میں چھ فیصد بجلی مہنگی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف  نے کہا ہے کہ اگر حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتیں چھ فیصد نہیں بڑھانا چاہتی تو ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والی امداد کی یقین دہانی کرائی جائے ، مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور اے ڈی بی اسوقت حکومت سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، لیکن ہمیں زمینی حقائق سے نمٹنے کیلے حکمت عملی بنانا ہوگی ، انہوں نے کہا وہ واشنگٹن میں ہونے والی آئی ایم ایف کانفرنس میں شرکت کیلے کل روانہ ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی شرح نمو میں تاریخی کمی ہوئی جو چار فیصد سے دو فیصد تک رہ گئ ۔ انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت لوگوں سے ٹیکس اکھٹا نہیں کیا جاسکا  اس لیے ڈونرز کے پاس جانا پڑا، ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں انہیں یہ  محسوس  ہونےلگا ہے  کہ ان کے پاس شاید بجلی کی وزارت ہے ۔
مزیدخبریں