الطاف سلیم اسلام آباد میں ایرا کے زیر اہتمام تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ایرا دوہزار گیارہ تک پانچ ارب ڈالر سے کل بارہ ہزار نو سو چوالیس منصوبے مکمل کرلے گا جن میں سے پانچ ہزار سات سو چونتیس پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں اور چار ہزار چھ سو نو پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی اور امدادی اداروں کی جانب سے ایرا کے ساتھ کئے گئے وعدے کی رقوم کا اٹھانوے فیصد موصول ہوچکا ہے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے رومی اسٹارم نے کہا کہ ان کے ادارے کی جانب سے ایرا کے ساتھ زلزلہ زدہ علاقوں میں ایک ارب ڈالرکے منصوبوں میں سے بیشتر پر کام مکمل ہوچکا ہے۔ کانفرنس سے اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔