لاہور (سپورٹس رپورٹر) پانچویں خادم اعلیٰ پنجاب دنگل کا ٹائٹل شاہد پہلوان جہلمی نے جیت لیا۔ ٹائٹل مقابلہ میں شاہد پہلوان جہلمی نے رستم کہروڑ پکا اسلم آرائیں پہلوان کو پانچ منٹ میں چت کر دیا دوسرے بڑے مقابلہ میں گوجرانوالہ کے چیمپئن قاسم گجر پہلوان نے لاہور کے بلال پہلوان کو شکست دی تیسرے مقابلہ میں لاہور کے سرور سائیں پہلوان نے چیمپئن فیصل آباد توصیف پہلوان کو ہرایا دنگل میں مجموعی طور پر 25 مقابلے ہوئے آخر میں مہمان خصوصی حافظ محمد الیاس ڈی سی او منڈی بہاﺅ الدین نے خادم اعلیٰ دنگل کے فاتح شاہد جہلمی پہلوان رستم جہلم کو ٹرافی اور بیلٹ بھی پہنائی اس موقع پر محسن ارشد کو آرڈی نیٹر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ریسلنگ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزریاعلیٰ کے کہنے پر صوبہ بھر میں فن پہلوانی کو فروغ دے رہے ہیں چھٹا خادم اعلیٰ پنجاب دنگل مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں لاہور میں ہوگا۔