فیصل آباد دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے تھانہ سول لائنز کی چھت گرگئی، دوپولیس اہلکار زخمی ۔

پولیس کا کہنا ہےکہ تھانے کی چھت دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے گری ،یہ دھماکہ خیز مواد ملزمان سے برآمد کرکے سٹور میں رکھا گیا تھا کہ اچانک پھٹ گیا، اطلاعات کے مطابق چھت گرنے سے دوپولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں‌طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں‌ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ خیزموادتقریباً چارکلوکلوگرام تھا۔

ای پیپر دی نیشن