صنعاء میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے صدرعلی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف ریلی نکالی، صدرکی حامی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا جس سے بائیس افراد بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں ایمبولینسز اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ یمن میں حالات معمول پر لانے کے لیے مغربی اورعرب اتحادی بھرپور کوششیں کررہے ہیں تاہم انہیں ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ جنوری کے آخر میں شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک سو سولہ افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔